بریلی:27 اگست(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بریلی میں اونا۔ہماچل ایکسپریس کے ایس سے کوچ میں ریلوے چیکنگ ٹیم نے بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے دو داروغہ سمیت22 پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے تقریبا سوا لاکھ روپئے بطور جرمانہ وصول کئے ہیں۔چیف ٹکٹ انسپکٹر بی اے خان نے منگل کو بتایا کہ مسلسل اس بات کی اطلاعات مل رہی تھی کہ پولیس والے جنرل ٹکٹ یا بی۔ٹکٹ ہونے کے باوجود اے سی کوچ میں سفر کرتے ہیں اور پوچھنے پر اپنی وردی کا رعب دکھاتے ہیں۔