بغیر چھٹی کے کھانسی کی دوا فروخت کرنے والے میڈیکل شاپ کے خلاف کارروائی

   

حیدرآباد:کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے علاقہ گوشہ محل میں واقع ایک میڈکل شاپ پر دھاوا کیا اور کم عمر بچوں کو نشہ کے لئے کھانسی کی ٹانک فروخت کر نے والے مالک کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اگروال فارمیسی کے مالک جینت اگروال کم عمر بچوں مختلف کمپنیوں کی کھانسی کی ٹانک غیر قانونی طور پر فروخت کررہا تھا۔ مذکورہ دواہ بغیر ڈاکٹرکی چٹھی کے بچوں کو دی جا رہی تھی جو غیر قانونی ہے۔ اس کاروائی میں ٹاسک فورس نے میڈکل شاپ سے 64 کھانسی کی ٹانک کی بوتلیں ضبط کر لی ۔