بغیر کسی چارج کے فلائٹ کی ری شیڈولنگ ا ور منسوخی

   

ایئر انڈیا کی ‘فوگ کیئر’ سروس کا آغاز ‘ مسافروں کو سہولت
نئی دہلی: ایئر انڈیا نے دھند اور کہر سے متاثرہ پروازوں کے مسافروں کے لیے نئی اسکیم ‘فوگ کیئر’ شروع کی ہے۔ ایئر انڈیا نے بتایا کہ وہ مسافروں سے فوری طور پر رابطہ کر کے انہیں بغیر کسی چارج کے اپنی متاثرہ پروازوں کو دوبارہ شیڈول یا منسوخ کرنے کا اختیار دے گی۔ٹاٹا گروپ کی ملکیت والی ایئر لائن نے مسافروں پر دھند کی وجہ سے ہونے والے خلل کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ‘فوگ کیئر’ اسکیم شروع کی ہے۔ یہ ابتدائی طور پر دہلی ہوائی اڈے سے آنے اور جانے والی پروازوں کے لیے ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد ان مسافروں تک فوری طور پر پہنچنا ہے جن کی پروازیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور دھند کے دوران منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ایئر انڈیا نے کہا کہ ایسے مسافر طے کر سکتے ہیں کہ ہوائی اڈے پر سفر کرنا ہے یا نہیں اور آیا وہ طویل انتظار کی تکلیف سے بچنا چاہتے ہیں؟ ‘فوگ کیئر’ کے تحت، مسافروں کے پاس بغیر کسی اضافی قیمت کے اپنی متاثرہ پروازوں کو دوبارہ شیڈول کرنے یا منسوخ کرنے کا اختیار ہوگا اور ہوائی اڈوں کی بھیڑ کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔