بقرعید اور بونال کے پیش نظر عوام احتیاط برتیں:ڈائرکٹر محکمہ صحت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 18 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے محکمہ صحت نے بقرعید اور بونال تہوار کے پیش نظر عوام کو مشورہ دیا ہیکہ وہ کورونا قواعد کی پابندی کریں۔ ڈائرکٹر محکمہ صحت و خاندانی بھلائی ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماسک لگائیں۔ وقفہ وقفہ سے ہاتھ دھوتے رہیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں۔ ڈائرکٹر صحت نے کہا کہ ریاست میں کورونا کے کیسیس کم ہوئے ہیں لیکن وباء پوری طرح ختم نہیں ہوئی ہے۔