ممبئی : سینکڑوں ٹرک جن میں عیدالاضحی پر قربانی کے لئے بکرے وغیرہ لدے ہیں، اُنھیں ممبئی کے انٹری پوائنٹس پر روکا جارہا ہے اور وہ عوام کو جانور فروخت کرنے سے قاصر ہورہے ہیں۔ اِس صورتحال کے نتیجہ میں کئی جانور فاقے سے فوت ہورہے ہیں۔ جانوروں کی تاجرین نے حکومت مہاراشٹرا سے اپنے نقصان کی پابجائی کے لئے معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے۔ 15 جولائی کو مہاراشٹرا کے وزیر اسلم شیخ نے کہا تھا کہ ریاستی حکومت عید کے لئے بکروں کی خرید و فروخت کے سلسلہ میں آن لائن میکانزم تشکیل دے گی اور کورونا وائرس کنٹینمنٹ زونس میں عید کے لئے کھلے مقام پر کوئی سرگرمی کی اجازت نہیں رہے گی۔ تاہم اِس کے برخلاف عمل ہورہا ہے جس سے تاجرین مویشیان ازحد پریشان ہیں۔
