ریاض۔ سعودی مانیٹری اتھارٹی (ساما) کے مطابق بینکوں اور ترسیلات زر کے مراکز میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات سات روزہ ہوں گی۔منگل 28 جولائی کام کا آخری دن ہو گا جبکہ 29 جولائی 8 ذوالحجہ سے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز ہوگا۔ سعودی مانیٹری اتھارٹی مملکت میں کام کرنے والے تمام بینکوں اور ترسیلات زر کے معاملات کا نگران ادارہ ہے جسے سعودی کابینہ نے بینکنگ کے امور کے جملہ اختیارات دیے ہیں۔بیان کے مطابق مملکت میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز 29 جولائی سے ہوگا جبکہ 5 اگست سے معاملات حسب سابق شروع کر دیے جائیں گے۔ ساما کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ترسیلات زر کے وہ مراکز جہاں لوگوں کی آمدورفت زیادہ ہوتی ہے بھی خصوصی طور پرکھولے جائیں گے۔