بلاخوف رضاکارانہ طور پر پولیس خدمات کا استعمال کریں

   

بھینسہ میں عوامی شکایتی دربار کا انعقاد، ضلع نرمل ایس پی ڈاکٹر جی جانکی کا خطاب

بھینسہ 8/جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ پولیس کی جانب سے ضلع نرمل ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا کی قیادت میں بھینسہ شہر کے پانڈری گلی میں واقع قدیم پولیس اسٹیشن بلڈنگ میں جدید قائم شدہ ایس پی ٹرانزٹ کیمپ آفس میں عوامی شکایتی دربار کا انعقاد عمل میں لایا گیا جہاں ضلع ایس پی جانکی شرمیلا نے شکایت کنندگان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی اور مسائل کو قانون کے مطابق حل کرنے کا تیقن دیا اور متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کے سی آئیز اور ایس آئیز سے فون پر بات کرتے ہوئے مسائل کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مسائل کی یکسوئی کے لیے تجاویز دی بعدازاں ضلع ایس پی جانکی شرمیلا آئی پی ایس نے بھینسہ ڈیویڑن کی عوام سے ہر چہارشنبہ کو بھینسہ میں منعقدہ پولیس کے عوامی شکایتی دربار سے استفادہ کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ نرمل ضلع پولیس نئے سال کے آغاز سے عوام کے قریب جانے کے لیے تمہاری پولیس قدم بڑھاتے ہوئے ہر بدھ (چہارشنبہ) کو صبح گیارہ بجے سے بھینسہ میں عوام کے لیے ضلع ایس پی جانکی شرمیلا آئی پی ایس دستیاب رہیگی اور کہا کہ ضلع میں محکمہ پولیس اس بات کو یقینی بنانے کے مقصد سے کام کر رہا ہے کہ لوگ بغیر کسی خوف کے کسی تیسرے فریق کی شمولیت کے بغیر رضاکارانہ طور پر پولیس خدمات کا استعمال کریں اور ان کے مسائل کو قانون کے مطابق حل کیا جائے پولیس کو عوام کے قریب لایا جائے اور امن و سلامتی کو برقرار رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہے انہوں نے کہا کہ عوام اپنی شکایات براہ راست داخل کریں اور ہر بدھ کو پرجاوانی پروگرام کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ بھینسہ میں ایس پی کو براہ راست عوام سے شکایات موصول ہوئی ہیں جہاں عوام نے خوشگوار انداز میں سچے دل سے بات کی جس سے عوام کو لگتا ہے کہ آدھا مسئلہ حل ہو گیا ہے جس پر عوام نے ضلع ایس پی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کوئی بھی سینئر پولیس عہدیدار نے عوام سے براہ راست مسائل کی سماعت نہیں کی اس عوامی شکایتی دربار میں بھینسہ اے ایس پی اویناش کمار آئی پی ایس اور ٹاؤن سی آئی گوپی ناتھ ، رورل سی آئی نائیلو کے علاوہ ایس آئیز جن میں سرینواس و بھی دیگر موجود تھے۔