بلارم فیکٹری دھماکہ میں نوجوان سائنسدان فوت

   

سوریہ پیٹ سے تعلق۔ تجارت کے سلسلہ میں کمپنی گئے تھے
حیدرآباد /22 مئی ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ بلارم کی کیمیکل فیاکٹری میں پیش آئے دھماکہ میں نوجوان کیمیکل سائنسدان عبدالستار ہلاک ہوگئے ۔ سوریہ پیٹ سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان سائنسدان بزنس کے سلسلہ میں کمپنی میں گیا تھا ۔ باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی یاد رہے کہ کل بی این ایم کیمیکل فیاکٹری آئی ڈی اے بلارم میں دھماکہ پیش آیا تھا ۔ وقتیہ دھماکہ پیش آیا اور عبدالستار روزہ کی حالت میں کیمیکل کی جانچ کر رہے تھے تاہم کمپنی انتظامیہ نے اس وقت صرف تین مزدروں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی جبکہ عبدالستار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ اس نوجوان سائنسدان کا تعلق سوریہ پیٹ سے بتایا گیا ہے جو اپنی سخت محنت سے کم عمری ہی میں ریسرچ اور تحقیق میں اپنا بہترین لوہا منوایا تھا ۔ اور پٹن چیرو کے علاقہ میں ان کا آفس تھا ۔ سسرال سنگاریڈی میں واقع ہے ۔ عبدالستار ایڈیشنل انسپکٹر رین بازار جناب امجد علی کے قریب رشتہ دار بتائے گئے ہیں ۔ عبدالستار کے رشتہ دروں نے کمپنی کے انتظامیہ کو نوجوان سائنسدان کی موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے پولیس میں شکایت کی ہے ۔ پولیس بلارم مصروف تحقیقات ہے۔