بلارم میں خوفناک ٹرین حادثہ ۔ 2 افراد ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سکندرآباد بلارم میں پیش آئے خوفناک ٹرین حادثہ میں دو افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا ۔ بتایا گیا کہ آج ہفتہ کی صبح اولین اوقات میں یہ حادثہ بلارم ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا ۔ ٹرین حادثہ میں ہلاک افراد ٹرین کی پٹریوں کے قریب سے گذر رہے تھے جنہوں نے سمجھا جارہا ہے کہ ٹرین کی رفتار کا اندازہ نہیں لگایا اور ٹرین کی زد میں آکر برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا جس کو مقامی عوام کی چوکسی نے ہاسپٹل منتقل کیا ۔ حادثہ پر دلخراش مناظر دیکھ کر مقامی عوام نے ریلوے پولیس اور مقامی پولیس کو اطلاع دے کر زخمی کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق متوفی افراد کی شناخت 19 سالہ کارتک ساکن کارخانہ اور 20 سالہ ملکارجن ساکن ویسٹ ماریڈ پلی کی حیثیت سے کرلی گئی جو پیشہ سے مزدور تھے ۔ جبکہ حادثہ میں شدید زخمی شخص کی شناخت 35 سالہ شیوانند کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ ع