بلال خان نے شاہین آفریدی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

   

شاہین شاہ آفریدی کا بنایا گیا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ اسے پاکستان میں پیدا ہونے والے کھلاڑی نے ہی توڑا ہے جو پہلے پشاور کے لیے کرکٹ کھیل چکے ہیں لیکن، بین الاقوامی کرکٹ میں وہ اب عمان کی نمائندگی کررہے ہیں۔یہ بولر بلال خان ہے جو اب ونڈے کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔ یہ عالمی ریکارڈ اس سے قبل شاہین آفریدی کے نام تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ شاہین کی طرح بلال بھی بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ہیں۔ 37 سالہ بلال خان نے نمیبیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ونڈے کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیگ 2 کے میچ میں بلال نے 10 اوورز میں 50 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ان 3 وکٹوں کے دوران انہوں نے شاہین کا عالمی ریکارڈ توڑدیا۔ بلال شاہین سے 2 ونڈے کم کھیل کر اس فہرست میں ہیرو بن گئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے اپنے 51ویں ونڈے میں 100 وکٹیں مکمل کی تھی ۔ جب کہ بلال خان نے ان سے پہلے 2 میچوں یعنی اپنے49 ویں ونڈے انٹرنیشنل میں یہ ریکاڈر بناڈالا۔ بلال خان کی اس وقت 101 وکٹیں ہیں۔ شاہین آفریدی نے عالمی ریکارڈ بنایا تو انہوں نے مچل اسٹارک کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے یہ کارنامہ اپنے52 ویں ونڈے میں انجام دیا تھا۔ بلال 50 سے کم میچوں میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر بھی ہیں۔ مجموعی طور پر بولروں میں بلال خان ونڈے میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے تیسرے تیز ترین بولر ہیں۔ افغانستان کے اسپنر راشد خان نے ونڈے کرکٹ میں 42 میچوں میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دے دیا۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر نیپال کے اسپنر سندیپ لامیچھانے کا ہے جنہوں نے ونڈے میں 44 میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان میں پیدا ہوئے۔ پشاور کے لیے فرسٹ کلاس کھیلا۔ ون ڈے کرکٹ میں 100 سے زیادہ وکٹیں لینے والے بلال کے پاس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی 110 وکٹیں ہیں جو انہوں نے 79 میچوں میں حاصل کی ہیں۔