بلال پور میں کنٹی ویلگو سنٹر کا افتتاح

   

کوہیر ۔ 26 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل کے موضع بلال پور میں ریاستی تلنگانہ حکومت کی جانب سے جاری کنٹی ویلگو (آنکھوں کی روشنی) پروگرام آج سرپنچ نرسمہلو کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر نرسمہلو سرپنچ نے موضع کی عوام سے خواہش کی ہیکہ وہ جو کوئی آنکھوں کے مرض میں مبتلا ہیں ایسے لوگ اس سے استفادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کے ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ اور چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ حکومت نے آنکھوں کے مریضوں کو جو کنٹی ویلگو پروگرام روبعمل لایا ہے قابل ستائش ہے۔ ملک کے کسی دوسرے ریاست میں اس طرح کا پروگرام دیکھنے کو نہیں ملتا۔ اس موقع پر کے نرسمہلو یادو صدر منڈل بی آر ایس پارٹی اور بخشو پٹیل ولیج صدر کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔