بلاول بھٹو کا ہندوستان کیساتھ سرگرم روابط پر زور

   

اسلام آباد : پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ہندوستان کے ساتھ سرگرم تعلقات کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا ہیکہ نئی دہلی کے ساتھ روابط منقطع کرلینا ملک کے مفاد میں نہیں ہے کیونکہ اسلام آباد پہلے ہی بین الاقوامی سطح پر یکا و تنہا ہوتا جارہا ہے اور اس کے ساتھ کئی ممالک نے تعلقات گھٹائے ہیں۔ وہ اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹراٹیجک اسٹڈیز کی یوم تاسیس تقریب سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ ہمیں مسائل ضرور ہیں لیکن ہمارے باہمی مستقبل کو محض مسائل اور تنازعات کی بھینٹ نہیں چڑھایا جاسکتا۔