بلاول بھٹو کی آج آمد ،شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت

   

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے کل ہندوستان روانہ ہوں گے ۔وزیر خارجہ بلاول کل شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئے ہندوستان روانہ ہوں گے ۔وہ کل دوپہر خصوصی طیارہ پر اسلام آباد سے ہندوستان کے شہر گوا جائیں گے۔ سکریٹری خارجہ اسد مجید خان، ترجمان دفتر خارجہ اور وزارت خارجہ کے حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہوں گے ۔وزیر خارجہ بلاول بھٹوایس سی اواجلاس کے بعد 5 مئی کو وطن واپس آئیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے دورہ ہند کے حوالے سے بتایا تھا کہ بلاول زرداری ہندوستان میں دورہ کے دوران مختلف دیگر ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ہندوستانی وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے ایس سی او سمٹ کیلئے تمام رکن ممالک کو دعوت دی تھی۔