اسلام آباد ء چیرمین پیپلز پارٹی نے حکومتی وعدہ خلافیوں پر ن لیگ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے حوالے سے غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا قائم کردہ اتحاد آسانی سے ختم کرنا ممکن نہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بعض معاملات پر حکومت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے اتحاد پر دوبارہ غور کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ حکومت اتحاد میں شامل دوسری بڑی جماعت کے سربراہ کی جانب سے اس نوعیت کے بیانا ت پر سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا کہ ایک ایسے وقت میں جب حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے احتجاج کی کال دے رکھی ہے، بلاول بھٹو اس موقع پر حکمران جماعت مسلم لیگ ن پر دباؤ بڑھا کر اپنی سیاسی اہمیت جتا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے ۔