بلاول بھٹو کے وزیراعظم مودی کیخلاف ریمارکس پر شدید ردعمل

   

نئی دہلی : ہندوستان نے آج پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا کیونکہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر نہایت شخصی نوعیت کا حملہ کیا ہے ۔ ہندوستان نے بلاول کے ریمارکس کو دونوں ملکوں کے درمیان نئی پستی قرار دیا ۔ وزارت امور خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی وزیر نے غیرمہذب ریمارکس کئے ہیں ۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا مرکز ہے ۔ وزیر خارجہ ایس جئے شنکرو دیگر وزراء نے بھی سخت ردعمل ظاہر کیا ۔