بلا اجازت پراجیکٹس کی تعمیر روکنے کا فیصلہ

   

حیدرآباد۔19ڈسمبر(سیاست نیوز) دونوں شہروں اور نواحی علاقوں میں زیر تعمیرایسے پراجکٹس جنہیں رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھاریٹی کی منظوری نہیں ہے ان کی تعمیرات کو فوری روکنے اقدامات کئے جائیں گے۔ محکمہ بلدی نظم و نسق نے شہری حدود کی بلدیات کو ہدایت دی کہ وہ ایسی تعمیرات کو روکنے اقدامات کریں ۔ رئیل اسٹیٹ تاجرین بالخصوص ان کی تنظیم
CREDAI
کی جانب سے گذشتہ دنوں
RERA
کی منظوری کے بغیر زیر تعمیر پراجکٹس پر شکایت کی گئی تھی کہ دونوں شہروں اور نواحی علاقوںمیں رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھاریٹی کی منظوری کے بغیر زیر تعمیر پراجکٹس میں کم قیمتوں میں فلیٹس کی فروخت عمل میں لائی جا رہی ہے اور اتھاریٹی سے پراجکٹس کی منظوری میں تاخیر کے سبب ان میں اضافہ ہونے لگا ہے ۔
CREDAI
کی مسلسل شکایات کے بعد محکمہ بلدی نظم ونسق کی جانب سے ایسے پراجکٹس کے تعمیراتی کاموں کو روکنے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے جو رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھاریٹی کی جانب سے منظور نہیں کئے گئے ہیں ۔ بلدی عملہ کی جانب سے پراجکٹس کے تعمیری کاموں کو روکنے نوٹسوں کی اجرائی کا عمل شروع کردیا ہے اورفوری پراجکٹس کو رو کنے کی ہدایت دی گئی ہے۔م