حیدرآباد 11جولائی( یواین آئی ) تلنگانہ میں حکام بجلی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے تمام وسائل کا استعمال کررہے ہیں۔تلنگانہ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹیڈ نے جدید آلات حاصل کئے ہیں۔یہ آلات بجلی کے مسائل کا پتہ لگانے میں اہم ہیں۔یہ آلات ان تکنیکی مسائل کو بھی معلوم کرسکتے ہیں جس سے سادہ آنکھ دیکھنے سے محروم رہتی ہے ۔یہ آلات تھرمو ویژن کیمرے ہیں۔ ڈسکامس نے ان کیمروں کو کافی حد تک دستیاب کروایا ہے ۔