بلبل طوفان :راحت اور بچاؤ مہم کا جائزہ

   

نئی دہلی11نومبر (سیاست ڈاٹ کام )نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے آج یہاں ایک میٹنگ میں مغربی بنگال اور اڈیشہ میں آئے گردابی طوفان ‘بلبل’ کی وجہ سے پیدا ہوئی صورت حال اور وہاں چلائے جارہے راحت اور بچاؤ مہم کا جائزہ لیا ہے ۔طوفان کی وجہ سے مختلف واقعات میں مغربی بنگال میں 7 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ اڈیشہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ مغربی بنگال میں ایک لاکھ مکانات اور فصلوںکو نقصان ہوا ہے ۔ ریاست میں بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے جبکہ مواصلات خدمات کی بحالی کا کام کیا جارہا ہے ۔اڈیشہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے لیکن دو لاکھ ہیکٹر میں پھیلی فصلیں برباد ہوگئیں ہیں۔ متاثرہ علاقوں کے کچھ علاقوں کو چھوڑ کر بجلی اور پانی کا نظام بحال کردیا گیا ہے ۔میٹنگ میں دونوں ریاستوں کو مرکز کی جانب سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا گیا ہے ۔