بلبل پاکستان نیرہ نور کا انتقال

   

اسلام آباد: پاکستان کی مشہور گلوکارہ نیرہ نوروفات پاگئیں۔ وہ 71 برس کی تھیں۔ان کے اہل خانہ نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ وہ کچھ دنوں سے علیل تھیں۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا وہ کسی دیرینہ بیماری میں مبتلا تھیں۔وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ان کی وفات دنیائے موسیقی کے لیے ایک ناقابل تلافی خسارہ ہے ۔بی بی سی کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج سہ پہر کراچی میں ادا کی گئی۔ سنہ 2005 میں انھیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا تھا۔ برسوں پہلے انھوں نے گلوکاری چھوڑ دی تھی لیکن ان کے گائے ہوئے گیت، اور غزلیں ہر دور میں مقبول و معروف رہیں۔