انٹورپ : بلجیم کے دارالحکومت برسلز کے ریلوے اسٹیشن پر نصب چارجنگ بائیسکل چلا کر مسافر اپنے ٹیلی فونوں کی بیٹریاں بلامعاوضہ چارج کر سکتے ہیں۔ اطلاع کے مطابق برسلز کے جنوبی ٹرین اسٹیشن پر نصب 4 عدد بائیسکل، پیڈل گھمائے جانے پر، بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔مسافر ٹرین کے انتظار کے دوران ان بائیسکلوں کو چلا کر اپنی بجلی خود پیدا کرتے اور اپنے ٹیلی فون، ٹیبلیٹ اور لیپ ٹاپ جیسے موبائل آلات کو چارج کر سکتے ہیں۔مسافر نہ صرف بلا معاوضہ اور صاف انرجی خود پیدا کرتے ہیں بلکہ اس کے طفیل ان کی ورزش بھی ہو جاتی ہے۔