بلجیم میں آج پہلا روزہ، تراویح مسجد میں ادا نہیں کی جاسکے گی

   

بلجیم ۔24 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ماہِ صیام کا بلجیم میں آج پہلے روزے سے آغاز عمل میں آیا ، اس بات کا فیصلہ بیلجیئم میں کل شام مساجد کے آئمہ کرام کی تنظیم لیگ آف امامز کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔اجلاس کی صدارت مذکورہ تنظیم کے صدر شیخ تجانی نے کی تھی۔یاد رہے کہ بیلجیئم میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کی غرض سے اس وقت بھی لاک ڈائون نافذ ہے۔لاک ڈاؤن کے باعث تراویح اور دیگر نمازیں مسجد میں ادا نہیں کی جاسکیں گی۔آئمہ نے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی عبادات انفرادی طور پر گھروں میں ہی ادا کریں۔