برسلز : بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں تاریخی مجسمہ کو نقصان پہنچانے پر آئرلینڈ کے سیاح کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں حال ہی میں مجسمہ کی تزئین و آرائش پر بھاری رقم خرچ کر کے اسے دوبارہ نصب کیا گیا تھا، آئرش سیاح کی حرکت سے ایک اندازے کے مطابق مجسمہ کو 19 ہزار ڈالرز مالیت کا نقصان ہوا۔ امریکی میڈیا کے مطابق سیاح مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا اور اس نے شیر کے مجسمہ پر چڑھنے کی کوشش تو اس دوران مجسمہ کا ایک حصہ ٹوٹ گیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مجسمہ کو دوبارہ لگانے کے ایک دن بعد پیش آیا، پولیس نے فوری طور پر سیاح کو قریبی ریسٹورنٹ سے حراست میں لے لیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق حکام سیاح کی جانب سے مجسمہ کو پہنچنے والے نقصان کا معاوضہ طلب کر رہے ہیں۔