اینٹورپن : تفصیلات کے مطابق بلجیم پولیس ان 3 افراد کو بہت سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے جنہوں نے جمعہ کے روز بیلجیئم کے دوسرے بڑے شہر اینٹورپن کے علاقے درنے سے ایک ہیلی کاپٹر کو گن پوائنٹ پر ہائی جیک کیا تھا۔اینٹورپ پبلک پراسیکیوٹر کے ترجمان کے مطابق ان افراد نے 36 سالہ خاتون پائلٹ کو مجبور کیا کہ وہ ہیلی کاپٹر کو برسلز کی معروف فوریسٹ جیل کے اوپر لیکر جائے، لیکن اسے وہاں لینڈ کرنے کی جگہ نہیں ملی۔
