بلجیم میں کل سے کورونا پابندیاں ختم

   

برسلز ۔ بلجیم کی حکومت نے پیر کے روز سے کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شہریوں کو کھانے پینے اور تفریح کے لیے ہر جگہ جانے کی اجازت ہے۔ وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے کہا کہ اقدامات میں بڑی نرمی تقریباً 2سال بعد ہوئی ہے،جو بڑی خوشی کا موقع ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق بلجیم میں پابندیاں ختم ہونے کے بعد کورونا وائرس ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانا بھی ضروری نہیںہوگا۔