بروسیلز: بلجیم میں کورونا کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔مشیر کمیٹی کی میٹنگ کے بعد وزیر اعظم الیکڑنڈر ڈی کرو نے اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرفیو پیر سے پورے ملک میں نافذ ہوگا اور یہ آدھی رات سے صبح 5 بجے تک رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیفے اور ریسٹورنٹ ایک ماہ کیلئے بند رہیں گے۔وزیر اعظم نے کہا ’’ہم کووڈ 19 بیرومیٹرکے چوتھے مرحلے میں ہیں ، فی الحال کورونا سے اموات کی تعداد مارچ اور اپریل کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
میکسیکو کے سابق وزیر دفاع امریکی ائیرپورٹ پر گرفتار
واشنگٹن :میکسیکو کے سابق وزیر دفاع جنرل سیلواڈور سِینفیوگوس کو منشیات اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر جمعرات کی شب لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔جنرل سِینفیوگوس نے، سابق صدر اینریکو پینا نیٹو کے دور میں میکسیکو کی مسلح افواج کی قیادت کی تھی۔ انہیں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ہوائی اڈے پر حراست میں لیا گیا۔