بلجیم کا یکم ؍ اپریل سے سیاحوں پر عائد سفری پابندی ہٹا نے کا منصوبہ

   

برسلز: بلجیم کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے پھیلاؤ کے خطرات کے سبب رواں برس کے اوائل میں سیاحوں اور بیرون ملک کے سفر پر عائد پابندی سمیت کئی پابندیوں کو یکم اپریل سے متبادل طور پرہٹانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔ وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے یہ اطلاع دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلجیم کے حکام جلد ہی ایک تجویز تیار کر کے اسے یورپی کمیشن کو بھیجیں گے ، جس میں وہ اشارہ دیں کہ پابندیاں عارضی طور پر ہیں اور اس میں صرف متبادل سفر کا ذکر کیا گیا ہے ۔بلجیم کے وفاقی حکام نے تجویز ہے کہ سفری پابندی کے بجائے اس علاقے میں قرنطینہ اور کورونا جا نچ کے سخت ضابطوں پر بات چیت کی جا سکتی ہے ۔اس سے قبل یورپی کمیشن نے کووڈ۔19 کی وجہ سے جرمنی اور بلجیم سمیت متعدد ممالک کی طرف سے یورپی یونین کے ممالک کے درمیان سرحد عبور کرنے پر عائد پابندیوں کو ہدف تنقید بنایا تھا۔ واضح ر ہے کہ بلجیم میں اس وقت کورونا وائرس کے دو ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک اس وبا سے 22,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔