بلجیم کی پارلیمنٹ میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور

   

بروسلز۔ بلجیم کی وفاقی پارلیمنٹ نے یورپ بھر میں پہل کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کرلی۔قرار داد اسرائیل کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے مجوزہ انضمام کے خلاف پیش کی گئی جس میں اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت بلجیم سے کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے اس یکطرفہ فیصلے کو رکوانے کیلئے پہل کرتے ہوئے یورپین یونین کو آمادہ کرے اور اگر یونین کی سطح پر ایسا ممکن نہ ہو تو بلجیم یورپ میں موجود ہم آہنگ سوچ رکھنے والے ممالک کو ساتھ ملائے۔اس کے ساتھ ہی اگر اسرائیل اس منصوبے پر عمل درآمد سے باز نہیں آتا تو بلجیم اس کے خلاف ایسی فہرست تیار کرے جس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو حکومت اور اس کے اہل کاروں کے خلاف اقدامات تجویز کئے گئے ہوں۔ جس میں مصنوعات سمیت مختلف پابندیاں عائد کرنا شامل ہو۔قرارداد کے دو حصوں پر مشتمل تھی۔