بلج ایرو اسپیس پرائیویٹ لمٹیڈ کی حیدرآباد سے نمایاں خدمات

   

سات رکنی مسافرین پر مبنی ایر کرافٹ، دفاعی اور دیگر شعبہ جات کیلئے کارگو خدمات
حیدرآباد ۔8 ۔ جنوری (سیاست نیوز) میک ان انڈیا نظریہ کی تکمیل کرتے ہوئے حیدرآباد میں 2022 میں قائم کردہ بلج (Bluj) ایرو اسپیس پرائیویٹ لمٹیڈ نے ایک کم نشستی VTOL ایر کرافٹ کی خدمات فراہم کی ہے جس کے ذریعہ کارگو اور عوام کو منتقل کیا جاسکتا ہے۔ ایویشن ٹکنالوجی سے آراستہ اس کمپنی نے خود مختار کارگو پلیٹ فارم اور ہائیڈروجن الیکٹرک اور بیاٹری کے ساتھ منفرد VTOL ایر کرافٹ کی خدمات فراہم کی ہے جس کے ذریعہ روایتی ایرپورٹ انفراسٹرکچر کے بغیر کم وقت میں افراد اور کارگو منتقل کیا جاسکتا ہے۔ ایر کرافٹ کے ذریعہ 100 کیلو گرام وزن کو منتقل کرنے کی صلاحیت ہے اور ایر کرافٹ میں 50 کیلو میٹر صلاحیت کی بیاٹری اور 250 کیلو میٹر کی ہائیڈروجن الیکٹرک کی گنجائش موجود ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ منی ایر کرافٹ میں 8 مسافرین کی گنجائش موجود ہے جس کے تحت 600 کیلو میٹر تک محفوظ سفر کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ یہ کمپنی ملک کے اہم مقامات کو ڈیفنس اور عوامی شعبہ کے لئے خدمات فراہم کر رہی ہے۔ کمپنی کے کو فاؤنڈر اور سی ای او ماروتی امردیپ سری سریواستوا کو ایرو اسپیس ٹکنالوجی میں 17 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے ۔ راکٹ ، ایر کرافٹ اور ہائی گروتھ اسٹاٹ اپس کے شعبہ جات میں وہ تجربہ رکھتے ہیں۔ سریواستوا سابق میں اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے ڈائرکٹر آف انجنیئرنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ انہوں نے ہندوستان کی پہلی پرائیویٹ لانچ وہیکلس وکرم ایس اور وکرم 1 کو ڈیولپ کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ وہ ایر کرافٹ انجن اسٹرکچر اور دیگر عصری سسٹم میں مہارت حاصل کرچکے ہیں۔ بلوج ایرو اسپیس نے وینچر فنڈنگ اور حکومت کی گرانٹ کے طور پر 2.25 کروڑ ملین ڈالر حاصل کئے ہیں۔ کمپنی نے دفاعی اور دیگر اداروں کیلئے کارگو اور دیگر سامان کی منتقلی میں بہتر خدمات کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔1