بلدیات میں پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کی مہلت میں 31 مئی تک توسیع

   

حیدرآباد۔ حکومت نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کیلئے 5 فیصد رعایت کی مہلت میں 31 مئی تک توسیع کردی ہے۔ پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار نے جی او آر ٹی 342 جاری کیا جس کے تحت کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مالیاتی سال 2021-22کیلئے ریاست کے تمام شہری مجالس مقامی بشمول گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں ارلی بڈ اسکیم کے تحت پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے والوں کو 5 فیصد کی رعایت میں 31 مئی تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ کمشنر جی ایچ ایم سی اور ڈائرکٹر میونسپل اڈمنسٹریشن کو عمل آوری کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت دی گئی۔