بیدر: محترمہ شاہجہاں تنویر شیخ صدر بلدیہ بسواکلیان کی حیثیت سے بلا مقابلہ منتخب ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق بسواکلیان میںجملہ 31 وارڈز ہیں جن میں سے 19 سیٹوں پر کانگریس آئی کا قبضہ ہے۔ صدر بلدیہ کے انتخاب کے موقع پر کانگریس کے 19,جنتا دل یس کے دو کونسلرز اور مجلس اتحاد المسلمین کے 3 کونسلرز موجود تھے۔ جبکہ بی جے پی کے چار اور ویلفر پارٹی آف انڈیا کے ایک کونسلر غیر حاضر رہے۔ اس طرح شاہجہان تنویرشیخ کو بلا مقابلہ صدر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔ گریما پنوار IAS الیکشن انچارج اور بلدیہ کے دیگر عہدیداران موجود تھے۔اس بات کی اطلاع جناب محمد نعیم الدین چابکسوار نے دی ہے ۔