فنڈس کے استعمال میں صدر نشین پر جانبداری کا الزام، مختلف امور پر مباحث
بودھن۔ آج چیرپرسن بلدیہ بودھن ٹی پدما شرت ریڈی کی صدارت میں مجلس بلدیہ بودھن کے بجٹ اجلاس برائے سال 2022-23 کا انعقاد عمل میں آیا جس میں بلدیہ بودھن کو مختلف ذرائع سے 4186.94 لاکھ روپئے رقمی آمدنی کے تجاویز بتائے گئے اور جملہ خرچ 4056.57 لاکھ روپیوں پر مبنی خرچ کا تخمینہ پیش کیا گیا۔ اس بجٹ اجلاس میں شریک ایم آئی ایم کے ارکان بلدیہ نے صدر نشین بلدیہ پر الزام عائد کیا کہ وہ صرف ٹی آر ایس پارٹی کے کونسلرس کے بلدی حلقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز جاری کررہے ہیں۔ عقیل فاروقی نے کہا ہ سال 2019 میں ان کے بلدی حلقہ نمبر 7 میں سڑک اور ڈرینج کے کاموں کی تکمیل کیلئے 25 لاکھ روپئے رقم مختص کی گئی لیکن تاحال کاموں کا آغاز عمل میں نہیں لایا گیا۔ شیخ اطہر ، قدیر خان حبیب اور رادھا کرشنا وغیرہ نے بھی مباحثہ میں حصہ لیا۔ اس اجلاس میں کمشنر بلدیہ رام لنگم اور وائس چیرمین محمد احتشام سہیل و انجینئرشیوا نندم ، ارکان بلدیہ بھی شریک تھے۔