بلدیہ بودھن کے ملازمین کا احتجاجی مظاہر

   

بودھن۔ 16 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج دفتر بلدیہ بودھن میں خدمات انجام دینے والے تمام ملازمین نے تین دن قبل نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے ایگزیکٹیو انجینئر پری کشور پر مبینہ طورپر سب کنٹراکٹر کی جانب سے کئے گئے حملے کے خلاف بلدیہ بودھن کے ملازمین نے دوپہر لنچ کے وقفہ کے دوران سیاہ بیاچس لگاکر دفتر بلدیہ کے سامنے احتجاج منظم کیا اور خاطی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے مطالبے پر مبنی نعرے بلند کئے ۔ اس موقع پر ڈپٹی انجینئر بلدیہ بودھن شیوا آنند نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلدی ملازمین شب و روز سڑکوں کی درستگی و صفائی کے کام انجام دیتے ہیں تاکہ شہریان کو کوئی بلدی مسائل درپیش نہ آئے ، ایسے میں بعض افراد مسائل کی یکسوئی میں مدد کرنے کے بجائے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلدی انتظامی اُمور میں خلل پیدا کررہے ہیں جن کے خلاف سخت کارروائی انجام دینا ضروری ہے ۔