بلدیہ بھینسہ کے بجٹ اجلاس کا انعقاد

   

ترقیاتی کاموں کی جلد یکسوئی کیلئے ارکان کی کلکٹر سے نمائندگی

بھینسہ : ضلع نرمل کلکٹر مشرف علی فاروقی کی زیر صدارت بھینسہ بلدیہ کا 2022-23کا سالانہ تخمینہ عام بجٹ کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایڈیشنل کلکٹر ہیمنت بورکڈے ، بھینسہ ایڈیشنل ایس پی کرن کھرے آئی پی ایس ، صبیحہ بیگم صدر نشین بلدیہ ، محمد جابر احمد نائب صدر نشین بلدیہ ، ایم اے علیم بلدیہ کمشنر کے علاوہ اراکین بلدیہ جن میں فیض اللہ خان ، محمد عامر احمد ، محمد وکیل ، محمد مدثم ، جی روی ، کپل شنڈے ، چندو لال ، خواتین اراکین بلدیہ ، امتیاز الحق ایڈوکیٹ معاون رکن بلدیہ ، محمد عبدالابراہیم معاون رکن بلدیہ کے علاوہ بلدی عہدیداران اور عملہ شریک تھا بلدیہ بھینسہ کو حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سال 23 -2022 کا تخمینہ عام بجٹ 35 کروڑ 50 ہزار ہے جو شہر بھینسہ شہر میں تمام شعبہ جات کے ترقیاتی کاموں کا مصرف بھی 35 کروڑ پچاس ہزار بتایا گیا اس موقع پر محمد جابر احمد نائب صدر نشین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گذشتہ سال کی تمام تفصیلات پیش کی جبکہ ضلع کلکٹر مشرف علی فاروقی نے بھینسہ بلدیہ کے گذشتہ ترقیاتی کاموں کی ستائش کی ۔