بلدیہ دفاتر میں کورونا مریضوں میں اضافہاب تک جملہ 51 ملازمین پازیٹیو پائے گئے

   

حیدرآباد۔ جی ایچ ایم سی میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ تاحال 51 ملازمین پازیٹیو پائے گئے۔ گزشتہ دنوں ایک آئی اے ایس عہدیدار کے پرسنل اسسٹنٹ میں کورونا پازیٹیو پایا گیا۔ ہیڈ آفس کے پانچ ملازمین کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کوکٹ پلی اور دیگر 30 ورکرس میں کورونا علامات کے بعد حکام نے چوکسی اختیار کرکے دیگر ملازمین کے معائنوں کا فیصلہ کیا ہے۔ جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس کے حدود میں واقع ایک بینک کے کیاشیئر میں وائرس پایا گیا۔ اسی دوران ایک جی ایچ ایم سی عہدیدار نے اعتراف کیا کہ کورونا کیسوں کے نتیجہ میں بلدیہ کے مختلف دفاتر میں کام کاج متاثر ہوا ہے۔ عہدیدار اور ملازمین خوف کا شکار ہیں اور وہ دفتر آنے سے گھبرارہے ہیں۔ ہیڈ آفس میں ملازمین کے ساتھ وزیٹرس بھی کورونا سے خوفزدہ پائے گئے۔ جن دفاتر میں کیس منظر عام پر آئے انہیں سیل کرکے سانیٹائز کیا گیا۔ ہیڈ آفس میں میئر کے چیمبر میں بھی پازیٹیو کیس منظر عام پر آچکے ہیں۔ بلدیہ دفاتر کی طرح گریٹر حیدرآباد حدود میں بھی کیسوں نے بلدی و صحت کے حکام کیلئے چیلنج کھڑا کردیا ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 2192 افراد کو ابتدائی علامات پر ہوکورنٹائن کیا گیا ہے۔ حکام کو متاثرہ افراد سے ربط میں رہنے والوں کی نشاندہی میں دشواریوں کا سامنا ہے۔