سدی پیٹ : روزانہ کی طرح اس بار بھی بلدیہ کمشنر سدی پیٹ مسٹر ڈاکٹر کے وی رمنا چاری اپنے دورہ کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے شہر سدی پیٹ واقع انیمل برتھ کنٹرول روم اور بلدیہ کے کمپوسٹ وال کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر کمشنر بلدیہ عملہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کمپوسٹ میں موجود پلوارائزرمیشن کو کرنٹ سے جوڑ دے ۔ دریں اثناء کمپوسٹ وارڈ میں کھاد کی تیاری کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ کھاد کی تیاری کے فوری بعد پودوں کو اگانے والے کسان کو سربراہی کا عمل شروع کردے تاہم کھاد کس مقدار تک سربراہ کریں اس کیلئے پیمانہ اوزان کی مشین سے نوٹ کریں ۔ بعد ازاں انہوں نے انیمل برتھ کنٹرول روم کا جائزہ کے ضمن میں وہاں کے عملہ کو ہدایت کی کہ کنٹرول روم کو ہر لحاظ سے صاف رکھا کرے و نیز آپریشن تھیٹر ، آفس روم کو ہر دن بلیچنگ و فینائیل سے صاف کرتے رہے ۔ حتی الامکان گندی بو پھیلنے نہ دے ۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم میں کتنے کتے موجود ہیں اور کتنے آپریشن کیلئے تیار ہیں اور روزآنہ کتنے کتوں کو پکڑ کرلایاگیا ۔ ان تمام کا ریکارڈ بنائے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیہ کے اعلیٰ عہدیداران موجود تھے ۔
