بلدیہ سنگاریڈی کے 4 کوآپشن ممبر کا انتخاب

   

سمینہ سلطانہ ‘ محمدآصف علی ‘ بی ۔ سری دیوی اور گوردھن نائک منتخب

سنگاریڈی۔ بلدیہ سنگاریڈی کا خصوصی اجلاس شریمتی بی ۔ وجئے لکشمی چیرمین بلدیہ کی صدارت اور راجہ ہر شی شاہ ضلع ایڈیشنل کلکٹر و انچارج کمیشنر بلدیہ سنگاریڈی کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ جس میں بلدیہ سنگاریڈی کے 4 کو آپشن ممبر کا انتخاب عمل میں آیا ۔ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی محترمہ غوثیہ بیگم کونسلر کانگریس پارٹی کے انتقال پر دو منٹ کی خاموشی منا تے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اس کے بعدبلدیہ سنگاریڈی کے 4 کو آپشن ممبر کیلئے انتخابات منعقد ہوئے جس میں 3 ٹی آر ایس کے تائیدی امیدوار اور 1 آزاد امیدوار کامیابی حاصل کی جبکہ ٹی آر ایس مجلس اتحاد کو بلدیہ میں اکثریت ہونے کے باوجود مجلس امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔38 رکنی بلدیہ سنگاریڈی کے اجلاس میں 33 اراکین بلدیہ نے شرکت کی جبکہ شیخ صابر کونسلر نے نا سازی صحت کی وجہ سے ویڈیو کانفر نسنگ کے ذریعہ اجلاس میں شرکت کی اور ووٹ بھی دیا۔38 رکنی بلدیہ سنگاریڈی میں ٹی آر ایس کے 18 ‘ کانگریس سے ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے 3 کونسلرس ملنے پر اس کے 21 ‘ آزاد 3 اور مجلس کے 2 کونسلر کی تائید سے اس کے جملہ 26 اراکین کی طاقت بنتی ہے ۔لیکن آج انتخابات میں ڈرامائی واقعات دیکھنے کو ملے۔ٹی آر ایس امیدوار سمینہ سلطانہ شکیل نے اقلیتی خواتین زمرہ سے مقا بلہ کیا تھا انہوں نے سب سے زیادہ 28 ووٹ حاصل کر تے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔اقلیتی جنرل زمرہ میں آزاد امیدوار محمد آصف علی نے 21 ووٹ حاصل کر تے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔اس زمرہ میں مجلس امیدوار محمد فاضل عرفان کو 14 ووٹ حاصل ہوئے اور وہ شکست سے دو چار ہو گئے۔ جنرل زمرہ میں سابق وائس چیرمین بلدیہ گوردھن نائک نے 27 ووٹ اور جنرل خواتین میں بی ۔ سری دیوی نے 27 ووٹ حاصل کر تے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے ۔ٹی آر ایس کے اپنے 21 اراکین ہے ۔ آزاد اور مجلس کی تا ئید سے اس کی تعداد 26 کو پہنچتی ہے جبکہ ٹی آر ایس کی سمینہ سلطانہ نے 28 اور گور دھن نائک ‘ بی ۔ سری دیوی نے 27 ووٹ حاصل کئے اور مجلس امیدوار محمد فاضل عرفان نے 14 ووٹ حاصل کئے جس سے ظاہر ہو تا ہے انتخابات میں پارٹی وا بستگی سے با لا تر ہو کر ووٹنگ کی گئی۔ حافظ شیخ شفیع کانگریس رکن بلدیہ نے بتا یا کہ کانگریس کے7 اراکین نے آزاد امیدوار محمد آصف علی کو ووٹ دیا ۔