شادنگر۔ 12 ؍ جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شادنگر بلدیہ میں بلدیہ کے 28 وارڈس کے لئے منعقدہ بلدیہ انتخابات کے لئے داخل کردہ پرچہ نامزدگیوں تنقیح و جانچ کے بعد 151 پرچہ نامزدگیاں ہیں ۔ شادنگر بلدیہ کے 28 وارڈس کے لئے کانگریس ۔ ٹی آر ایس ۔ بی جے پی اور دیگر جماعتوں سے وابستہ نمائندوں کے علاوہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئی ۔ واضح رہے کہ شادنگر بلدیہ کے 28 وارڈس کے لئے جملہ 234 پرچہ نامزدگیاں داخل ہوئی تھی ۔ پرچہ نامزدگیوں کی تنقیح و جانچ کے بعد 151 پرچہ نامزدگیوں کو درست قرار دیا گیا ۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے امیدواروں میں اور ان کے حامیوں میں کافی جوش دیکھا جا رہا ہے ۔ ایک طرف ٹی آر ایس پارٹی شادنگر بلدیہ پر قبضہ جمانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے ۔ اور ٹی آر ایس حکومت کے دور اقتدار میں کئے گئے ترقیاتی کاموں اور حکومت کے فلاحی کاموں کو پیش کرتے ہوئے انتخابی میدان میں اتر رہی ہے ۔ ووٹرس کو راغب کرنے کے لئے کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینے کے لئے منصوبہ بنا رہی ہے ۔ دوسری طرف کانگریس پارٹی شادنگر نے شادنگر بلدیہ پر اپنے سابقہ قبضہ کو برقرار رکھنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ ووٹرس کو اپنی جانب راغب کرنے اور جیت کو یقینی بنانے کے لئے منصوبہ کی بندی ہے ۔ شادنگر بلدیہ میں مقابلہ کانگریس اور ٹی آر ایس کے درمیان ہی رہے گا ۔