آتماکور /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سی آئی ٹی یو ونپرتی ضلع سکریٹری سری ہری اور بلدیہ ملازمین یونین کے صدر شیخ محمد نے بلدیہ انچارج کمشنر کرشنیا کو یادداشت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے بلدیہ ملازمین پیش پیش ہیں اس لیے چیف منسٹر کے چندراشیکھر راؤ کی جانب سے بلدیہ ملازمین کو جی ؤ نمبر 14 کے ذریعے بلدیہ ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ گفٹس تنخواہ بھی دیا جانے کا اعلان کیا ہے اس کو دی جائے اور ملازمین کو 8 گھنٹہ کے ڈیوٹی کو 12 گھنٹہ کی گئی ہے اس میں کمی کی جائے کمشنر کرشنیا نے کہا کہ ان کے مطالبات کو اعلیٰ عہداروں کے علم میں لایا جائے گا ۔
صحافیوں میں چاول پیاکٹس کی تقسیم
جڑچرلہ /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کورونا وائرس سے ہوئے حالیہ وباء سے متعلق حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے احکامات جاری ہونے پر عوام اپنے روزگار کو چھوڑکر تاجر پیشہ اور ملازم سرکار و خانگی شعبہ جات سے تعلق ترک کرکے اس وباء سے بچنے کیلئے ہر شخص اپنے اپنے گھروں میں رہ کر اپنے اپنے آپ کو محفوظ رکھ رہے ہیں ۔ اس ضمن میں آج جڑچرلہ کے صحافیوں الکٹرانک میڈیا و پرنٹ میڈیا کے صحافیوں میں فی کس 25 کیلو چاول کے پیاکٹس ، بی جے پی مقامی پارٹی قائد نواب پیٹھ بی جے پی پارٹی انچارج مسٹر اننت وینکٹ رام ریڈی نے تمام صحافیوں میں چاول پیاکٹس تقسیم کئے ۔