ناقص ترقیاتی کاموں کا تذکرہ ، سڑکیں انتہائی ابتر ، ارکان کی شکایت
میدک ۔ مجلس بلدیہ میدک کی گورننگ باڈی کا ایک اجلاس بصدارت صدر نشین مسٹر چندرا پال منعقد ہوا ۔ دوران اجلاس ٹاون کے وارڈ و گلی کوچوں میں انجام دئے گئے ۔ یا منظور شدہ اور انجام دئے جانے والے ترقیاتی کاموں کا کوئی تذکرہ نہیں ۔ صرف ایک شمشان گھاٹ ، کونسلرس کو اطلاع دئے بغیر وارڈس کے منعقدہ پروگرامس کو عوامی نمائندوں کو مطلع نہ کرنے کی شکایت پر مباحث کے ساتھ اجلاس کا اختتام ہوا ۔ کرشنا ریڈی کونسلر نے شمشان گھاٹ کے ادھورے کاموں کا تذکرہ کیا ۔ لیکن ان کے وارڈ کی اہم سڑک جو اولڈ بس اسٹیشن ( پلیڈی سڑک ) کولی گڈہ ، عرب گلی ، جیلانی گڈہ اور نواب پیٹ کوملاتی ہے ۔ اس سڑک کا کسی اجلاس میں بھی تذکرہ بھی نہیں کیا جاتا ۔ پلیڈی سڑک کو میدک ٹاون کی تمام سڑکوں کی کنگ روڈ کیا جاسکتا ہے ۔ یعنی کے یہ سڑک انتہائی ابتر ہے ۔ اس کی ترقی کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ ئاس طرح گذشتہ کونسل میں بنائی گئی نئی سڑک جو اعظم پورہ چلڈرنس پارک ، وارڈ نمبر دس اور رحیم آباد ( نرسوکھیڑ ) کو جوڑتی ہے جو 0.75 کیلومیٹر ہے اس کو سی سی میں تبدیل کرنے سے متعلق متفقہ کونسلر میڈی کلیان مدھو کبھی بات ہی نہیں کرتی ۔ اسی طرح وارڈ نمبر 6 جس کی نمائندگی راگی ونجا اشوک کرتی ہے ۔ اس وارڈ میں کئی نئی سڑکیں ہیں اس کی ترقی کا کوئی تذکرہ ہی نہیں ہوتا ۔ برائے کونسل اجلاس منعقد ہوتا ہے ۔ اس اجلاس میں کمشنر سری ہری ڈپٹی ای ای مہیش اے ای سودھیشوری ،ریونیو انسپکٹر محمد ارشد ، وائس چیرمین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ ، بلدی کونسلرس جے راج ، راجا لنگم ، وسنت راج ، بٹی للیتا ، بی کلیانی ، لکشمی نارائنا گوڑ ، شمس النساء عارف ، نرملا، ایم چندنا ، ونجا اشوک ، آر سرینواس، اے شیکھر ، میگھا مالا ، ایشورہ ، شیکھاماں ، رکمنی کرشنا ، کشور کمار ، وشوم ، نرملا یادو ، ایم انجینیلو ، جئے لکشمی ، سمیع الدین ، سلوچنا ، لکشمی ، گائتیری ، جی مانسا سائی اور کے ویدانی بھی شریک تھے ۔