بلدیہ میں کے خلاف قرار داد کی منظوری پر CAA بی جے پی کی تنقید

   

حیدرآباد 10 فبروری ( پی ٹی آئی ) بی جے پی تلنگانہ نے ٹی آر ایس زیر قیادت جی ایچ ایم سی پر تنقید کی کہ وہاں سی اے اے کے خلاف قرار داد منظور کی گئی ہے ۔ پارٹکی کے ریاستی ترجمان کرشنا ساگر راو نے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ میں منظورہ قانون کے خلاف ایک شہری بلدیہ کی جانب سے قرار داد منظور کرنا اور وہ بھی اس صورت میں کہ اس قانون کا شہر سے یا اس کے انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیںہے ایک بچکانہ حرکت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مئیر اور ڈپٹی مئیر نے اپنے آقاوں کو خوش کرنے کیلئے یہ ناقابل قیاس کام کیا ہے ۔ وہ ملک میں پہلی بلدیہ بن گئے ہیں جہاںاس قانون کے خلاف قرار داد منظور کی گئی ہے اور یہ مضحکہ خیز ہے ۔