حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز کونسل کے ورنگل۔کھمم۔نلگنڈہ گریجویٹ حلقہ سے حکمران جماعت ٹی آرایس کے امیدوارکے طورپر پی راجیشور ریڈی نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر نلگنڈہ ضلع میں ٹی آرایس کے لیڈروں، کارکنوں اور ان کے حامیوں کی جانب سے بڑے پیمانہ پر فلکسی بورڈس لگائے گئے تھے تاہم بلدیہ کے عہدیداروں نے ان فلکسی بورڈس کو نکال دیا ۔