بلدیہ کا سیکشن آفیسر اور پریس رپورٹرس رشوت کے الزام میں گرفتار

   

حیدرآباد۔/15 نومبر، ( سیاست نیوز) محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے بلدیہ کے سیکشن آفیسر بشمول تین افراد کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جن میں دو پریس رپورٹرس بھی شامل ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ سیکشن آفیسر ٹاون پلاننگ ڈپارٹمنٹ سرکل 13 جی ایچ ایم سی خیریت آباد سدھانتم مدن راج کے علاوہ ایس سرینواس منا تلنگانہ ڈیلی رپورٹر اور اکولہ کرن گوڑ آندھر پربھا رپورٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔ جوبلی ہلز روڈ نمبر 5 کے علاقہ میں شکایت گذار وی ایل کیشو ریڈی کے مکان کا عارضی حصہ کو مستقل کرنے کیلئے اس نے بی آر ایس اسکیم کے تحت عرضی داخل کی اس عارضی حصہ کو منہدم نہ کرنے اور بی آر ایس کے تحت اس اسکیم میں مدد کرنے کیلئے اس نے 2 لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا۔ اور یہ پریس رپورٹرس بالواسطہ طور پر شکایت گذار کو دھمکا رہے تھے۔ اے سی بی کے عہدیداروں نے انہیں گرفتارکرلیا۔