کورٹلہ:۔ضلع جگتیال کورٹلہ ٹائون کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین جو کورٹلہ ٹائون کے مسائل کی یکسوئی کرنے کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے مجلس بلدیہ کورٹلہ کے گھیرائو کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔اسکی اطلاع پاکر پولیس کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین کو حراست میں لیکر پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ۔کورٹلہ ٹائون میں کئی سال سے مسائل جو زیر التواء ہیں۔مسائل کے یکسوئی کے سلسلہ میں کوئی اقدامات نہیںکئے جارہے ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین نے حکومت سے کورٹلہ ٹائون کی سڑکوں کی مرمت کرنے 100بستر والے دواخانے کی جلد از جلد تعمیر کرنے اور مستحق ضعیف افراد ،بیوائوں بیڑی مزدروں کو وظیفہ دئے جانے کا مطالبہ کیا۔ اُنھوں نے دلت بندھو کی طرز پر بی سی بندھو اسکیم شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی قائدین کی جانب سے مجلس بلدیہ کورٹلہ کے گھیرائوں کی ناکام بنانے کے لئے پولیس کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین کو حراست میںلئے جانیکی سخت مذمت کی۔
