ضلع کلکٹر سنگاریڈی کو محمد عبدالحنان جاویدکی یادداشت
کوہیر۔4؍ مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب محمد عبدالحنان جاوید نائب صدرنشین کوہیرکی جانب سے ضلع کلکٹر سنگاریڈی پی پروینیا سے سنگاریڈی میںان کے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت حوالے کرتے ہوئے کہاکہ کوہیرمیونسپل کیلئے ایک مستقل کمشنر کا تقرر کریںجس پر ضلع کلکٹر نے مستقل کمشنرکاتقررکرنے کا تیقن دیا ہے ۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ مسٹر سریش کمار شیٹکار نے بھی ضلع کلکٹر سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کوہیر میونسپل کیلئے کمشنر تقررکرنے کویقینی بنانے پرزوردیا ۔ انہوںنے کہاکہ یہاں پر عوام کو شدید مصائب کا سامنا کرناپڑرہاہے ۔