میونسپل کونسل منچریال اجلاس سے ضلع کلکٹر کی مخاطبت
منچریال ۔ منچریال بلدیہ کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے بلدی عہدیدار ‘ عوامی نمائندوں و کونسل اراکین مشترکہ طور پر ایک ٹھوس لائحہ عمل منصوبہ پر عمل کرنا لازمی ہے۔ یہ بات میونسپل کونسل منچریال کونسل ہال میںمنعقدہ کونسل بجٹ 2021-22 سے مخاطبت ہوتے ہوئے ضلع کلکٹر منچریال نے کی ۔ اس اجلاس میں کلکٹر کے ہمراہ ایڈیشنل کلکٹرمسرز آئی ترپاٹھی ‘ ایم ایل اے مسٹر این دیواکرراؤ ‘ چیرمین پی راجیا ‘ وائس چیرمین جی مکیش گوڑ اور میونسپل کمشنر سواروپدرانی موجود تھے ۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2021-22 کے لئے بلدیہ کے خود مختار آمدنی تقریباً 30 کروڑ 54 لاکھ روپئے اور سی پی ایف فنڈ 19 کروڑ 53 لاکھ روپئے ‘ اسطرح کل تخمینہ بجٹ 50 کروڑ 38 لاکھ روپئے لایا گیا ہے ۔ کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ وارڈز میں کاموں کی انجام دیہی کے علاوہ تلنگانہ ہریتا ہارم پروگرام کے لئے جملہ خرچ و دیگر تخمینہ بھی جدید بلدی قانون کے مطابق ہونا چاہئے ۔ اس اجلاس میں عہدیداروں کے علاوہ بلدی کونسلرز نے شرکت کی ۔