حیدرآباد۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے شہر میں مچھروں کی بہتات پر کنٹرول کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اب بلدیہ کی جانب سے دریائے موسی میں مچھر کش دوائیں چھڑکی جا رہی ہیں۔ یہ چھڑکاو باپو گھاٹ سے ناگول تک جملہ 21 کیلومیٹر کے فاصلے تک کیا جا رہا ہے ۔ اس کیلئے 50 ورکرس کے ساتھ تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کی نگرانی دو سینئر ماہرین کر رہے ہیں۔
