بلدیہ کے خلاف طلباء کا احتجاج

   

حیدرآباد۔ یکم فروری ( یواین آئی ) اپل کے 100 سے زیادہ طلبہ نے کام کے بعداجرت نہ دینے پر بلدی حکام کے خلاف احتجاج کیا۔بتایا جاتا ہے کہ پرجا پالنا درخواست فارمس کو ڈیجیٹائز کرنے ڈیٹا انٹری آپریٹرس کی خدمات حاصل کی گئیں۔ اور انھیں اجرت دینے کا وعدہ کیا ۔ بارہا نمائندگی کے باوجود ان تمام کو رقم ادا نہیں کی جس پر طلبہ نے آج بلدیہ کے خلاف دھرنا دیا۔