بلدیہ کے دفاتر میں ایک بار پھر کورونا وائرس کا خوف

   

حیدرآباد۔مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد دفاتر میں پھر کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ کا خوف دیکھا جانے لگا ہے ۔ دوسری لہر کی ابتداء میں ملازمین کو کورونا کی توثیق کے بعد جو صورتحال پیدا ہوئی تھی وہی حالات دوبارہ پائے جانے لگے ہیں کیونکہ عملہ و عہدیداروں کے درمیان رابطہ اور شہر میں سروے میں سرگرم ملازمین سے رپورٹ وصولی کیلئے عہدیداروں کے ان سے رابطہ میں آنے کے خدشات ہیں جو کہ کورونا متاثر ہیں۔ بلدیہ کے سرکل ‘ زونل و صدر دفتر میں عہدیدارو ںاور ملازمین کو خوف ہیکہ اگر انہیں کورونا مریضوں کی نگہداشت اور جانچ کے علاوہ سہولتوں کی فراہمی کے ہی کام لئے جاتے ہیں تو وہ بھی کورونا سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ عہدیدار اپنے ماتحتین سے بالمشافہ کم ہی ملاقات کر رہے ہیں اور جو عہدیدار فیور سروے والے آشا ورکر س سے رپورٹ حاصل کر رہے ہیںوہ بھی دفتر آئے بغیر اپنے کام انجام دے رہے ہیں۔