حیدرآباد : /21 مئی (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ پولیس نے جی ایچ ایم سی کے آوارہ کتے پکڑنے والی گاڑی کے عملہ کے خلاف لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ جہدکار و وکیل پی وردان اماں نے پولیس سے کی گئی شکایت میں یہ بتایا کہ /11 مئی کو ناگرجنا کالونی امیرپیٹ سے جی ایچ ایم سی کی آوارہ کتے پکڑنے والی گاڑی نے اُس علاقہ کے دو آوارہ کتوں کو پکڑلیا تھا اور کچھ دن بعد اسے دوبارہ چھوڑدیا گیا ۔ کتوں کو پکڑنے اور انہیں رہا کرنے کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی اور وٹرنری دواخانہ میں شریک کرنے کے بعد ایک کتا فوت ہوگیا جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک ہے ۔ کتا پکڑنے والی گاڑی کے عملہ کے خلاف لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے وکیل وردان اماں نے پولیس پنجہ گٹہ سے شکایت درج کروائی تھی جس پر پولیس نے ایک لاپرواہی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔ ب