حیدرآباد: گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کے سلسلہ میں اہم جماعتوں کی جانب سے خصوصی گاڑیوں کی تیاری کا کام جاری ہے ۔آزاد امیدوار بھی انتخابی مہم رتھ میں چلانے میں دلچسپی دکھارہے ہیں جس کے نتیجہ میں انتخابی رتھ تیار کرنے والے کاریگر سرگرم ہوگئے ہیں۔رائے دہندوں کوراغب کرنے اہم پارٹیاں یہ رتھ تیار کرتی ہیں۔ان میں امیدوار کے ساتھ پارٹی کے دیگر لیڈران بیٹھ کر گھومتے اور انتخابی تشہیر کرتے ہیں۔یہ رتھ، ووٹرس کیلئے خصوصی توجہ کے مرکز ہوتے ہیں۔جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے ان رتھوں کی تیاری میں تیزی پیداہوگئی ہے ۔یکم دسمبر کو رائے دہی ہوگی۔اس ماہ کی 29تاریخ تک امیدوار انتخابی مہم چلاسکتے ہیں جس کے پیش نظر اہم جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم چلانے رتھوں پر تیاری پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جس سے ان رتھوں کی تیاری کے آرڈرس دیئے جارہے ہیں۔